وطن اور ریاست میں فرق



وطن اور ریاست میں فرق یہ ہے کہ انسان جس جگہ میں پیدا ہوتا ہے جہاں ان کے بچپن گزرتا ہے جہاں کے مٹی میں وہ بچپن میں کھیلتا ہے جس جگہ سے انسان کا محبت فطرتاً ہوتا ہے وہ وطن ہے- وطن کسی ریاستی قوانین و اصولوں کا محتاج نہیں ہوتا بلکی وطن میں مکمل طور پر آزادی ہوتی ہے - جبکہ اس آزادی کا بعض طاقتور اور بگڑے ہوئے لوگ غلط فائدہ اٹھا کر دنیا اور انسانیت میں فساد پھیلاتا ہیں - انصاف کا نظام نہیں ہوتا طاقتور جو کہے طاقت کے بل وہ کرتا ہے کسی کو انصاف نہیں ملتا کسی کی مال و عزت محفوظ نہیں ہوتا جبکہ اسی چیز کو کنٹرول کرنے کے لئے انسانیت کو انصاف اور سہولیات فراہم کرنے کے لئے وطن کے اوپر ریاستی نظام (قوانین اصول) قائم کیا جاتا ہیں جس کے تحت تمام انسان ایک جیسے زندگی گزار سکتا ہیں 


جبکہ ریاست اصول، قوانین اور سہولیات دینے کا نام ہے جو کہ انسانوں کو زندگی گزارنے کے لئے اصول اور قوانین فراہم کرتے ہے تاکہ لوگ اس اصول کے تحت زندگی گزاریں اور سہولیات سے ان کے زندگی آسان ہو دنیا کے تاریخ کو اگر دیکھا جائے تو مختلف ریاستیں مختلف مقاصد کے تحت بنے ہیں - جیسے کہ طاقت کے زور پر اقتدار اور بادشاہت کےلئے - یا مزہبوں کے نام پر محض اپنے نظریات و عقائد کو مسلط کرنے کیلے یا اپنے قوم کے رسم و روایا ت کو دوسرے اقوام پر ماننے کے لئے - لیکن میرے نقطہ نظر میں ریاست کا محض مطلب و مقصد انسانیت کو سہولیات و تحفظ دینا ہیں - اور اس کے لئے ریاستی نظام قائم کرنا بے حد ضروری ہے


وسیم خان یوسفزئی


Comments

Popular posts from this blog

محمود خان بابا کی سوانح حیات

تاریخ دیر اقوام دیر و حکمرانان دیر

وطن ریاست آزادی اور پاکستان