Posts

Showing posts from August, 2026

سرحد یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس میں پاک آرمی کے حاضر سروس آفیسر کے فائر کرنے والا واقعہ

Image
   سرحد یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس میں طلباء اور پاک آرمی کے حاضر سروس آفیسر کے   فائر کرنے والے واقعے     کے بعد ایک ریٹائرڈ میجر لکھتے ہے    " جہاں تک مجھے اس ادارے کے اندرونی اصول کا پتہ ہے اس آفیسر کو قید نہیں کیا جائے گا بلکہ ایک لیٹر آئے گا - Thanks for the Service اور اسے ریٹائرڈ کیا جائے - اس آفیسر کو اس غلطی کےلئے نہیں کہ اس نے فائر کیا یا طلباء کو مارا ڈرایا دھمکایا بلکہ اس آفیسر کو اس غلطی کےلئے ہٹایا جائے گا کہ آپ اکیلے کیوں گئے تھے؟ آفیسر تو گھر جائے گا لیکن ساتھ ساتھ ملوث طلباء کے مستقبل بھی تباہ ہوگا " ایک ریٹائرڈ میجر کے اس گفتگو سے یہ اخذ ہوتا ہے کہ یہ ادارہ عام شہریوں کو کچھ بھی نہیں سمجھتا - بلکہ اپنے ادارے کے وقار کو عام شہریوں کے تحفظ اور فرائض سے کئی اوپر رکھتا ہے جبکہ ادارے کے حاضر سروس آفیسرز کے غلطیوں کو defined کرنا اور ان کا تحفظ کرنا بھی اپنا اولين فرض سمجھتا ہے - اس واقعے کے اوپر اگر بات کیا جائے تو طلباء کے اپنے حقوق کےلئے پروٹسٹ کرنا یا اپنے پروفیسرز کے حق کےلئے کھڑا ہونا کوئی نئی بات نہیں بلکہ ایشیائی ممالک میں یہ روا...