شاہ آمین خان کی سوانح حیات
شاہ آمین خان (رحمتہ اللہ علیہ) کے فائل فوٹو نوٹ: شاہ آمین خان (رح) اور ان کی اہلیہ کی یہ سوانح عمری ایک تاریخی دستاویز کے طور پر محفوظ کی جا رہی ہے، تاکہ آنے والی نسلیں اپنے آباؤ اجداد کی زندگیوں سے واقف ہوں، ان کے حالاتِ زندگی کو سمجھ سکیں اور ان کے تجربات سے رہنمائی حاصل کر سکیں۔ شاہ آمین خان (رح) 1974ء میں گاؤں ڈوگرام، تحصیل واڑی، ضلع دیر بالا میں پیدا ہوئے۔ پاکستان کے سرکاری ریکارڈ کے مطابق آپ کی تاریخِ پیدائش یکم جنوری 1974ء درج ہے۔ اگرچہ آپ کی پیدائش ڈوگرام میں ہوئی، تاہم آپ کا بچپن بھی ابتدائی طور پر ڈوگرام ہی میں گزرا۔ بعد ازاں آپ کا خاندان ڈوگرام کے قریب واقع ایک دوسرے گاؤں ملّاگجر منتقل ہوگیا، جہاں آپ نے اپنی جوانی اور عمرِ بلوغت کا بیشتر حصہ گزارا۔ شاہ آمین خان رخمتہ اللہ علیہ کے جوانی کا ایک یادگار تصویر واڑی پائندہ خیل یوسفزئی کا مسکن ہے، اسی وجہ سے خاندان کی موروثی زمینیں واڑی کے مختلف دیہات، مثلاً منزئی، کس، کاکڈ، ملّا گوجر اور ڈوگرام میں موجود ہیں۔ خاندان کا ایک گاؤں سے دوسرے گاؤں منتقل ہونا بنیادی طور پر آبائی اور موروثی زمینوں سے وابستہ تھا۔ چنانچہ یہ خان...