ریاست کی زمہ داریاں


 



ایک ریاست کے بہت سارے زمہ داریاں ہوتا ہیں کیونکہ ریاست بنانے کا محض واحد مطلب انسانیت میں عدل انصاف کو قائم کرنا اور عوام کو تمام تر سہولیات فراہم کرنا اور لوگوں کی زندگی کو آسان بنانا ہوتا ہے - طاقت کے زور پر ریاست قائم کرنا ایک سنگین جرم اور انسانیت کے خلاف اقدام ہے - ہمیشہ ریاست کے شروعات کےلئے جغرافیائی سرحدوں کو منتخب کرنے کے بعد ان سرحدات کے اندار رہنے والے انسانوں کو سہولیات فراہم کرنا ان انسانوں کو ایک انصاف اور انسانیت کو مدنظر رکھتے ہوئے قوانین کے تحت لانا ہوتا ہے اسلئے کہ اس خطے کے لوگ اپنے ساٹھ سے سو سالہ زندگی خوشحال اور پر سکون گزاریں 


دنیا کے تخلیق کے بعد انسانوں کے آپس میں انصاف کو قائم کرنا اور انسانی حقوق کو محفوظ کرنے کے لیے سب سے پہلا اور بڑا ضرورت ایک ریاست کا ہوتا ہے - اسلئے دنیا میں ریاستی نظام کا ہونا بہت ہی ضروری ہے جبکہ ریاستی نظام اور قوانین کے زریعے زندگی کو خوشحال بنایا جاسکتا ہے - ریاست کے اہم زمہ داریوں اور فرائض میں سے سب سے پہلے آئین و قوانین ہے


ایک ریاست کے لئے سب سے پہلے آئین کو بنانا چاہیے تاکہ ریاست کا نظام اس آئین کے تحت چلایا جاسکے - ایک ایسا آئین جس میں یہ خیال رکھا جائے کہ اس سے ریاست کے سلامتی اور انسانیت کے حقوق محفوظ ہوسکتا ہوں - جس آئین کے تحت جابر ظالم یا نا اہل لوگ مسلط نہ ہوں انسانیت پر - جس آئین کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام ادارے اور تمام لوگ ملک کے اندر انصاف اور سہولیات فراہم کریں اور اپنے زمہ داریاں بخوبی نبھائیں


 جبکہ ریاست کے اندر تمام اداروں اور عام شہریوں کےلئے ایک ایسا قوانین اور نظام ہو - جس سے کوئی عام شہری ظلم کا شکار نہ ہو جبکہ تمام نظام قوانین کے تحت انصاف پر چل رہا ہو لوگوں کو ان کا حقوق مل رہا ہو اور ریاست اس نظام کے تحت آپنے شہریوں کے زندگی کو آسان کرنے کا بھرپور کوشش کررہا ہوں جبکہ قوانین کے تحت لوگوں کا زندگی انسانیت اور فطرت کے اصولوں کے تحت گزار رہا ہوں

جبکہ ریاست کو چاہیے کہ وہ قوانین عام شہریوں پر نافذ کر کے لوگوں کے زندگیاں اور انسانی حقوق محفوظ کرلیں - اور ایسے اداریں بنائیں جو کہ ان کا محض مطلب انسانیت کی خدمت ہوں - زندگیوں کو آسان کرنے کےلئے تعلیم ریسرچ جبکہ ریاست کو خود کفیل کرنے کے لیے فیکٹریاں اور دوسرے ایجادات و دریافت پر زور دیا جائے - اپنے شہریوں کو روزگار صحت اور زندگی کے دوسرے اہم ضروریاتِ میسر  کریں جبکہ دوسرے ضروریات میں سے

لوگوں کو شعور اور علم دینے کےلئے سو فیصد ہر ایک شہری کو تعلیم دیا جائے جبکہ کثرت سے سکولز، کالجز اور یونیورسٹیوں کا قائم عمل میں لایا جائے 

صحت جو کہ بنیادی ضروریات میں سے ہے سو فیصد شہریوں کو صحت کے سہولت دیا جائے کثرت سے ہسپتال،، ڈسپنسری بنایا جائے جنکہ صحت کو مکمل طور پر سستا کیا جائے تاکہ تمام شہریوں کو یکساں میسر ہو صحت کی سہولیات 

 اشیاء خوردونش کی قیمتوں  کو مکمل طور پر کنٹرول میں رکھا جائے تاکہ کھانا پینہ تمام شہریوں کو یکساں میسر ہو  تاکہ کوئی بھوکا نہ سوئے 


شہریوں کےلئے سستا رہائش کا بندوبست کرنا بھی ریاست کی زمہ داریوں میں سے ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ آبادی پر کنٹرول رکھنا اور لوگوں کو ایک قوانین کے تحت  لانا  بھی ریاست کے زمہ داریاں ہے تاکہ ریاست بڑھتے آبادی کے وجہ سے اپنے زمہ داریوں سے دستبردار نہ ہوں 


ملک کے اندر شہریوں کے  جان ومال کے حفاظت کے لئے ایک پولیس نظام ہوں اور ریسکیوں جیسے ادارے ہوں جو کہ چوبیس گھنٹے شہریوں کے جان ومال کے حفاطت کر رہا ہو

 شہریوں کے آپس میں انصاف قائم کرنے کے بہترین  اورتیزترین عدلیہ ہو تاکہ لوگوں کے مسائل  کے جلدی حل نکالیں اور لوگوں میں انصاف کا فارمولا نافذ کریں تاکہ کسی عام شہری پر ظالم تشددی کے طرف سے ظلم نہ ہو


حتی کے  ریاست کے زمہ داریاں ہیں کہ وہ زندگی کے ہر موڑ پر اپنے شہریوں کےلئے آسانیاں پیدا کریں اور  زندگی کے ہر  موڑ پر نظر دہرا کر شہریوں کے تمام مسائل کا حل نکالیں - اگر ایک ریاست اپنے شہریوں کو تحفظ اور زندگی کے وہ تمام سہولیات دینے میں ناکام ہو تو وہ ریاست برائے نام ہوگا جبکہ ظالم  و جابرانہ ریاست تصور ہوگا ایسے ریاست سے بغاوت کرنا ہزار درجے بہتر ہے  جبکہ شہریوں پر یہ فرض ہے کہ وہ   اپنے ظالم ریاست کے خلاف کھڑے ہوں  بہترین نظام کےلئے یا الگ ریاست کے لئے جدوجہد کریں


وسیم خان یوسفزئی


Comments

Popular posts from this blog

محمود خان بابا کی سوانح حیات

تاریخ دیر اقوام دیر و حکمرانان دیر

وطن ریاست آزادی اور پاکستان